کراچی، دو مختلف واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
شہر قائد میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا
پہلا واقعہ سولجر میں پیش آیا جہاں ذاتی جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ شہریار کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا۔
واقعہ نشتر پر باران گوٹھ گارڈن کے قریب پیش آیا، جہاں جھگڑے کے دوران لگنے والا وار جان لیوا ثابت ہوا۔
لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسرا واقعہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے عابد آباد میں مدنی مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 17 سالہ نوجوان ارسلان زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔