ایران نے امریکی بحریہ کے ڈسٹرائر جہاز پر میزائل حملوں کی ویڈیو جاری کردی
ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی
ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے جنگی جہاز کو میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی۔
ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں اجازت لیے بغیر غیرقانونی طور داخل ہونے کی کوشش کرنے والے امریکی بحریہ کے ڈسٹرائر جہاز کو وارننگ دی گئی تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا تاہم امریکی جہاز نے وارننگ شاٹ اور ریڈیو پر بھیجے گئے انتباہ کو یکسر نظرانداز کیا اور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی کوشش جاری رکھی جس پر اسے میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔
ایران فوج کے بقول حملوں کے نتیجے میں امریکی نیوی کے ڈسٹرائر جہاز نے آبنائے ہرمز میں اپنا سفر روک دیا اور پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگیا تھا۔
Footage shows the Iranian Navy firing warning shots at US destroyers in the Strait of Hormuz.
Follow: https://t.co/mLGcUTS2ei pic.twitter.com/2UQuyDbEW1دوسری جانب سینٹکام نے ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں کسی امریکی جہاز پر حملہ نہیں ہوا بلکہ امریکی پرچم بردار دو تجارتی جہاز آبنائے ہرمز کو عبور کرنے میں کامیاب رہے۔
ایران کے پاسداران انقلاب نے امریکا کے اس دعوے کو سفید جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے کوئی امریکی جہاز نہیں گزر سکا۔
ادھر صدر ٹرمپ نے فوکس نیوز پر انٹرویو میں دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی جہازوں کو روکا یا فریڈم پراجیکٹ میں رکاوٹ ڈالی تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے۔