کراچی: منگھوپیر روڈ پر نجی بینک میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ تین مسلح ملزمان بینک میں داخل ہوئے، دو ساتھی بینک کے باہر موجود رہے

اورنگی ٹاؤن قصبہ اسلامیہ کالونی منگھوپیرروڈ پرواقع نجی بینک میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں 3 مسلح ڈاکوؤں کو بینک میں داخل ہوتے اور فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

۔تفصیلات کے مطابق پیرکی دوپہرضلع غربی کے پیرآباد تھانے کےعلاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ اسلامیہ کالونی منگھوپیر روڈ پرواقع نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکو 1 کروڑ 16 لاکھ 11 ہزار 529 روپے اورسیکیورٹی گارڈز سے اسلحہ چھین کرفرارہوگئے تھے،نجی بینک میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 مسلح ملزمان بینک میں داخل ہوئے جبکہ ان کے2 ساتھی بینک کے باہرموجود رہے ڈاکوؤں نے بینک میں داخل ہوتے ہی فائرنگ کی فائرنگ کے بعد بینک میں ہلچل مچ گئی۔

ڈاکوں بینک کے مختلف کمروں میں گئے اورکیش جمع کیاایک کمرے کا دروازہ نا کھلا تو ڈاکو نے کرسی سے دروازہ توڑ دیا،دروازہ توڑنے کو بعد ڈاکو کمرے میں داخل ہوئے اور کیش جمع کیا۔

کیش جمع کرنے کے بعد تھیلے میں اور ہاتھوں میں کیش لےکر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس حکام کے مطابق ڈؑاکوؤں نے سیکیورٹی گارڈ سے پستول اور رائفل چھیننے کے بعد بینک کاؤنٹر سے کیش لوٹا،واردات کے بعد ڈاکو بینک کے مرکزی گیٹ پروائرلاک  فرار ہوگئے جبکہ بینک کے باہرموجود ایک ڈاکو نے بینک کا الارم بھی توڑا۔

بینک ڈکیتی کی واردات کامقدمہ الزام نمبر 26/166 بجرم دفعہ 395، 397 کے تحت بینک منیجر رئیس خان کی مدعیت میں پیرآباد تھانے میں 5 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

Load Next Story