ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ، عثمان طارق کا واروکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ
پاکستان کے مسٹری اسپنر عثمان طارق انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کا حصہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق عثمان طارق انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں واروکشائر بیئرز کی نمائندگی کریں گے۔
ٹیم کے پرفارمنس ڈائریکٹر جیمز تھامس نے کہا کہ عثمان جدید وائٹ بال کرکٹ میں خطرناک ہتھیار ثابت ہو سکتے ہیں، ان کی مہارت واروکشائر کے لیے اہم ثابت ہوگی۔
Worth the wait 🎰
Full Story on Usman Tariq joining the Bears ✍️ https://t.co/qWY3J10nYQ
🐻 #YouBears pic.twitter.com/MWJdf3wioc— Bears (@WarwickshireCCC) May 5, 2026
یاد رہے کہ عثمان طارق ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے بعد دی ہنڈریڈ میں بھی حصہ لیں گے۔
30 سالہ اسپنراب تک پاکستان کے لیے 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 18 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔