امریکا نے عالمی تجارت کےلیے پاکستان کا کردار اہم قرار دے دیا
امریکا نے عالمی تجارت کیلئے پاکستان کاکردار اہم قرار دیا ہے جبکہ وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا پاکستان ذمہ دارعالمی کرداراورامن کے فروغ کیلیے پرعزم ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت بڑھانے اورنئے شعبوں میں تعاون کاخواہاں ہے.
امریکی نمائندہ تجارت رک سوئٹزر نے خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ہے ورچوئل ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے پاک امریکا تجارتی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تجارت کے فروغ اور متوازن تجارتی معاہدے پرتفصیلی گفتگو بھی کی گئی وزیر تجارت جام کمال نے کہا پاکستان ذمہ دارعالمی کرداراورامن کے فروغ کیلیے پرعزم ہے۔
پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت بڑھانے اورنئے شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے، امریکی حکام نیکہا پاکستان کے ساتھ تجارت مزید مضبوط بنانے کے وسیع امکانات موجود ہیں ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ باہمی فائدہ مند اورمستقبل پرمبنی تجارتی فریم ورک ضروری ہے۔
سیکرٹری تجارت جواد پال نے کہا کہ باہمی بنیادوں پرتجارتی فریم ورک سے پائیدارمعاشی تعاون کوفروغ ملے گا، تکنیکی سطح پر مذاکرات جاری ہیں، چند امور پر پیشرفت ابھی باقی ہے۔