معرکہ حق: پنجاب میں 8، 9 اور 10 مئی کو تقریبات کا اعلان

8 اور 9 مئی کو لبرٹی گول چکر پر بڑا کنسرٹ کرینگے، 10 مئی کو وزیر اعلیٰ شاندار تقریب میں شرکت کریں گی، عظمیٰ بخاری

لاہور:

پنجاب حکومت نے معرکہ حق کے حوالے سے 8، 9 اور 10 مئی کو تقریبات کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 8 اور 9 مئی کو لبرٹی گول چکر پر بڑا کنسرٹ کرنے جا رہے ہیں، جہاں اپنے ترانے چلائیں گے، 10 مئی کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک شاندار تقریب میں شرکت کریں گی، اس وقت وزراء اور ایوان کے وہی خیالات ہیں جو ہر پاکستانی کے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ ایک سال کامیابی کا سال ہے جو 10 مئی کو چند گھنٹوں میں حاصل کی گئی، اپنے سے 6 گنا بڑی فوج کو گھٹنوں پر آنے پر مجبور کیا، یہ پوری دنیا کے لیے ایک کیس اسٹڈی ہے، جنگیں صرف ساز و سامان سے نہیں لڑی جاتیں، جنگیں جذبے سے جیتی جاتی ہیں، پاکستان کی حفاظت کے لیے جو جذبہ پاک افواج کے پاس ہے وہ کسی کے پاس نہیں۔

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ میں شہدا کو اپنی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، اس دن کو باقاعدہ ایک جشن کی طرح منایا جائے گا۔

Load Next Story