سندھ میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

مذکورہ اضلاع میں ہیٹ ویو کے سبب پارہ 47 تا 49 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے

کراچی:

محکمہ موسمیات نے سندھ میں ایک نئے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا جس کے باعث درجہ حرارت 49 ڈگری تک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

پیشگوئی کے مطابق وسطی اور بالائی سندھ کو کل سے 11 مئی تک ہیٹ ویو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ شہید بے نظیر آباد، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مذکورہ اضلاع میں ہیٹ ویو کے سبب پارہ 47 تا 49 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

ہیٹ ویو کے دوران بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، دن کے اوقات میں سورج کی تپش میں گھروں سے کم نکلا جائے اور پانی کا زیادہ استعمال رکھیں۔

متعلقہ

Load Next Story