کراچی، حساس ادارے اور پولیس کے ڈاکوؤں سے مقبلے، 3 زخمی ڈاکو گرفتار

زخمی ملزمان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا

کراچی:

شہر کے مختلف علاقوں میں حساس ادارے اور پولیس کی کارروائیوں کے دوران مبینہ مقابلوں میں 3 زخمی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے میں حساس ادارے اور گارڈن پولیس نے مشترکہ کارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

گرفتار ملزم کی شناخت حبیب علی عرف موٹا کے نام سے ہوئی ہے جسے زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منشیات فروشی میں ملوث ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

ادھر گلشن اقبال بلاک 7 میں اتوار بازار کے قریب بھی مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ملزمان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جن کی شناخت اصغر اور کامران کے نام سے کی گئی ہے۔

Load Next Story