پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹرافی کی رونمائی میرپور ڈھاکا میں کی گئی جہاں دونوں ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
ٹرافی کی رونمائی دونوں ٹیموں کے کپتانوں شان مسعود اور لٹن داس نے کی اور اس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
Captains with the prize!
Pakistan 🆚 Bangladesh Test series trophy unveiled in Dhaka 🏆#BANvPAK pic.twitter.com/EbMeon9R1y— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 7, 2026
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل صبح 9 بجے سے میر پور ڈھاکا میں شروع ہو گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔