امریکا؛ مسافر طیارہ اُڑان بھرتے ہی ٹرک اور پھر کھمبے سے ٹکرا گیا؛ ویڈیو وائرل
امریکا میں مسافر بردار طیارہ ٹرک اور پھر کھمبے سے ٹکرا گیا
امریکا کے نیوآرک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں سے بھرا طیارہ پائلٹ کی غلطی وجہ سے ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست نیوجرسی میں پیش آیا۔ جب ایئرپورٹ سے مسافر بردار بوئنگ 767 طیارے نے اڑان بھری لیکن چند لمحے بعد ہی قبل حادثے کا شکار ہوگیا۔
طیارہ ابھی فضا میں ہوتا ہے اور اس کے پہیے بند نہیں ہوئے تھے اور اس کی سمت عمودی جانب تھا کہ پہیئے وہاں سے گزرنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئے۔
جس سے نہ صرف ٹرک کو شدید نقصان پہنچا بلکہ طیارے کی سمت بھی تبدیل ہوگئی اور عینی شاہدین کے بقول بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔
یہ خوفناک لمحات سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئے اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ طرح پھیل گئی۔
Insane NEW footage of the United Airlines Boeing 767 that recently hit a truck at Newark with a tire, shattering at least one window and injuring the driver, Warren Boardley.
Why are airports allowed to be built so close to active roads?
So dangerous! pic.twitter.com/ANdzcKh3wsایوی ایشن حکام کے بقول خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جہاز میں موجود تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔
تاہم اس واقعے میں ٹرک ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ایوی ایشن حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ایئرپورٹ کے حساس علاقے کے قریب ٹرک کس طرح پہنچا اور حفاظتی انتظامات میں کہاں کوتاہی ہوئی۔