وزیراعلیٰ کے پی کا سربراہ جے یو آئی سے رابطہ
شیخ ادریس شہید کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی
پشاور:
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شیخ ادریس شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مولانا شیخ ادریس کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، شیخ ادریس شہید کی بلندی درجات کے لیے دعائے مغفرت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کا مولانا فضل الرحمان کو شیخ ادریس کے قاتلوں کی جلد اور ہر ممکن گرفتاری اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔