کراچی؛ محکمہ ایکسائز کے سابق افسر کی ناکام ٹارگٹ کلنگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
ڈالمیا روڈ پر محکمہ ایکسائز کے سابق آفیسر کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش ناکام ہوگئی ، موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلر کے پستول میں گولی پھنس گئی اور وہ ناکام واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
سابق ایکسائز افسر شمس بلوچ پر ملزم کی جانب سے گولی چلانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس میں پستول میں گولی پھنس پر اسے دوبارہ لوڈ کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ملزم نے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے سے قبل علاقے کا جائزہ بھی لیا۔
سابق ایکسائز افسر ایک دکان کے باہر کسی سے بات چیت کرتے ہوئے دکھائی دیے اور اس دوران ان کی پشت ملزم کی جانب تھی اور وہ جیسے ہی دکان میں داخل ہوئے تو ہلمٹ پہنے موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلر نے ان پر گولی چلائی لیکن وہ چل نہ سکی جس کے باعث شمس بلوچ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔