سابق کپتان اظہر علی کرکٹ اسکاٹ لینڈ سے منسلک ہوگئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہوگئے ہیں۔
کرکٹ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ ذمہ داری نبھائیں گے۔
اظہر علی کو یہ ذمہ داری دورہ نیپال کے لیے سونپی گئی ہے۔
اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی آئندہ اسائنمنٹ آئی سی سی کی کرکٹ ورلڈکپ لیگ ٹو ہے۔ جس میں اسکاٹ لینڈ ٹیم نیپال اور یو ایس اے کا مقابلہ کرے گی۔
Cricket Scotland is pleased to confirm that @AzharAli_ has joined the Scotland Men’s backroom team in a consultancy role for the tour of Nepal.
➡️ https://t.co/dk4LBsmwsJ pic.twitter.com/f34eHGuuQi— Cricket Scotland (@CricketScotland) May 8, 2026
اظہر علی کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں، میرا کیرئیر کے آغاز میں اسکاٹ لینڈ کے ساتھ تعلق رہا ہے، میں کام کے آغاز اور باصلاحیت ٹیم آگے بڑھنے میں مدد کے لیے بہت پرجوش ہوں۔