کراچی: گلشن معمار میں خالی پلاٹ پر گڑھے میں بھرے پانی میں ڈوب کر دو کمسن بچے جاں بحق

بچوں کی شناخت 11 سالہ وسیم اور 10 سالہ محمد ذیشان کے ناموں سے کی گئی، دونوں اسی علاقے کے رہائشی تھے، چھیپا حکام

فوٹو : فائل

گلشن معمار میں خالی پلاٹ پر گڑھے میں بھرے پانی میں ڈوب کر دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے کے علاقے گلشن معمار دھنی بخش گوٹھ میں واقع ایک گڑھے میں بھرے پانی میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق ہوگئے، علاقہ مکینوں نے چھیپا کے رضاکاروں کے مدد سے بچوں کی لاشیں گڑھے سے نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیں۔

چھیپا ترجمان چوہدری شاہد کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 11 سالہ وسیم ولد صدیق اور 10 سالہ محمد ذیشان ولد امیر محمد کے ناموں سے کی گئی، دونوں بچے اسی علاقے کے رہائشی تھے جو گرمی کی شدت کے باعث خالی پلاٹ میں قائم گڑھے میں  بھرے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں۔

علاقہ پولیس پلاٹ کے مالک کو تلاش کر رہی ہے، پلاٹ پر کوئی چوکیدار تھا نہ چار دیواری تھی، پلاٹ کے مالک نے غفلت و لاپرواہی برتی ہے جو قانوناً جرم ہے، ورثا اگر مقدمہ درج کرانے آئیں گے تو مقدمہ درج کرکے پلاٹ کے مالک کو گرفتار کیا جائے گا۔

Load Next Story