لانڈھی: اولڈ مظفر آباد گھرمیں پانی کے ٹینک میں گرنے کے باعث کمسن بچہ ڈوب کر جاں بحق

لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی

(فوٹو: فائل)

لانڈھی اولڈ مظفر آباد گھرمیں پانی کے ٹینک میں گرنے کے باعث کمسن بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔۔

لانڈھی اولڈ مظفر آباد گھرمیں پانی کے ٹینک میں گرنے کے باعث کمسن بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔۔تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کے علاقےلانڈھی اولڈ مظفر آباد ہاشمی مسجد کے قریب گھر میں پانی کے ٹینک میں گرنے کے باعث کمسن بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی بچے کی شناخت 7 سالہ عاصم ولد عارف کے نام سے کی گئی۔

Load Next Story