کراچی؛ عید قرباں پر فروخت کے لیے لائے گئے 25 بکرے چوری، فوٹیج بھی سامنے آگئی

پلاٹ پر بندھے ہوئے بکروں کو موٹر سائیکل اور کار پر سوار ملزمان سوزوکی میں لاد کر فرار ہوئے

کراچی:

گلستان جوہر سے عید قرباں پر فروخت کے لیے لائے گئے 25 بکرے چوری کر لیے گئے جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی شہر قائد میں قربانی کے لیے لائے جانے والے مویشیوں کے چوری کے واقعات ہونا شروع ہوگئے۔

ملیر کینٹ تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 8 میں نامعلوم چور 25 بکرے چوری کر کے لے گئے۔

چوری کیے گئے، بکروں کے مالک محمد اسامہ خان کے مطابق بکروں کی مالیت 19 لاکھ روپے سے زائد ہے، بکرے عید قرباں پر فروخت کے لیے لایا تھا۔

ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آگئیں۔ پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کی فوٹیج اور ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کو تلاش کر رہے ہیں۔

Load Next Story