حقیقی جمہوریت کیلیے پرامن جدوجہد ہونی چاہیے ایاز پلیجو
سندھ میں حکومت کے نام کی کوئی چیز نہیں، شہر کھنڈرات دکھائی دے رہے ہیں، ایاز لطیف پلیجو
سندھ میں حکومت کے نام کی کوئی چیز نہیں، شہر کھنڈرات دکھائی دے رہے ہیں، ایاز لطیف پلیجو فوٹو : ایکسپریس/فائل
قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے پرامن جدوجہد کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، پرتشدد راستہ تباہی ہے اور ملک کے کسی بھی شہری کے حق میں نہیں ہوگا، موجودہ کشمکش میں ایسا نہ ہو کہ کوئی تیسری قوت فائدہ اٹھائے۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ اس وقت ملک کو مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن سے نجات دلانے کی ضرورت ہے، تعلیم اور صحت کا کوئی بندوبست نہیں، دہشتگردی اور لاقانونیت کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پرانتظام کیا جائے۔ سندھ میں حکومت کے نام کی کوئی چیز نہیں، شہر کھنڈرات دکھائی دے رہے ہیں۔ گزشتہ 7 سال سے کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا، صرف کاغذات میں کام ہوئے ہیں اور وہ کرپشن کے نظر ہو جاتے ہیں۔
موجودہ حالات میں ملکی قیادت مل بیٹھ کر حالات سے نمٹنے کے لیے کوئی لائحہ عمل بنائے۔ جب تک صوبائی خود مختیاری نہیں ملے گی تب تک ملکی عوام ترقی نہیں کر سکیں گے۔ ملک اور جمہوریت کو بچانے کے لیے عوام کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو سندھ میں مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، سندھ کے عوام کیلیے روزگار، صحت اور تعلیم کے حوالے سے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے اور حکمران سندھ میں ترقیاتی کام کرانے کیلیے کردار ادا کریں۔