امریکا نے جوہری صلاحیت کی حامل آبدوز جبرالٹر پہنچا دی؛ خطے میں شدید کشیدگی
امریکا کی جوہری آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
مشرق وسطیٰ کے پانیوں بالخصوص آبنائے ہرمز کو ایران نے بند کر رکھا ہے جب کہ امریکا نے ایرانی بحریہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کے بعد ایک نئی پیشرفت صورت حال کو مزید سنگین بنادیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا خفیہ اور حساس دفاعی اثاثہ سمجھی جانے والی جوہری صلاحیت کی حامل اوہائیو کلاس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی۔
امریکی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل آبدوز سمندر سے جوہری وارہیڈ لے جانے والے میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اسے امریکی دفاعی نظام کا انتہائی خفیہ اور طاقتور ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ آبدوز کی جبرالٹر آمد نیٹو اتحادیوں کے ساتھ امریکی عزم کا اظہار ہے۔ اس آبدوز کو ’بومر‘ بھی کہا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ آج ہی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کے لیے ایران کی بھیجی گئی نئی تجاویز کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اب ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ وینٹی لیٹر پر ہے جس کی زندگی کے چند گھنٹے ہی بچے ہیں۔