کراچی ودیگرایئرپورٹ کے رن ویزکی صفائی کاکام مکمل نہ ہوسکا

ملک کے دیگر ایئر پورٹس کے رن وے کی صفائی کا کام مقررہ وقت میں مکمل نہیں کرسکی۔

ملک کے دیگر ایئر پورٹس کے رن وے کی صفائی کا کام مقررہ وقت میں مکمل نہیں کرسکی۔ فوٹو : فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ایئر پورٹس کے رن وے کی صفائی کا کام مقررہ وقت میں مکمل نہیں کرسکی۔

جس کی وجہ حج پروازیں سمیت دیگر ملکی وغیر ملکی ایئرلائنوںکی پروازیں بھی شدید متاثر ہورہی ہیں اوراس کا خمیازہ مسافروںکوبھگتنا پڑرہا ہے ۔


معلوم ہوا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گذشتہ روزگلگت کا رن وے دن کے اوقات کیلیے مکمل بندکردیااورپی آئی اے سے کہا ہے کہ علی الصبح صرف ایک پروازاس ایئرپورٹ پراترسکتی ہے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جولائی سے کراچی سمیت ملک کے دیگر ایئرپورٹس کے رن وے سے ربڑکی صفائی کاکام شروع کیاتھا۔

جس میں کہاگیا کہ دن میں 2گھنٹے کیلیے رن وے کی صفائی کی جائیگی اورصفائی کاکام 27ستمبرتک مکمل کرلیا جائیگا لیکن پیرکو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ صفائی کاکام مقررہ مدت میں مکمل نہیں کیاجاسکا اورفی الحال عارضی طورپر صفائی کاکام معطل کردیاگیا ہے اوراب حج آپریشن کے بعد دوبارہ صفائی کاکام شروع کیاجائیگا۔

جو26دسمبرتک جاری رہے گا،ادھر پیرکوپی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنوںکی انتظامیہ نے رن وے کی صفائی کاکام مکمل نہ ہونے کے حوالے سے بتایاکہ ہمیں اپنی پروازوںکے شیڈول میں باربارتبدیلی کرنا پڑرہی ہے جس سے براہ راست مسافروںکوتکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
Load Next Story