نئے وفاقی بجٹ پر مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچے گا

نیا وفاقی بجٹ آئی ایم ایف شرائط اور مشاورت سے تیار کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

نئے وفاقی بجٹ پر مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، جس کے بعد کل سے باضابطہ بات چیت کا آغاز ہوگا۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان بجٹ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا وفاقی بجٹ آئی ایم ایف شرائط اور مشاورت سے تیار کیے جانے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ نے بجٹ تجاویز اور سفارشات کی تیاری تیز کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق  آئی ایم ایف کے ساتھ ایک ہفتے تک مذاکرات جاری رہنے کا امکان ہے۔

مذاکرات کے دوران ٹیکس اہداف، ترقیاتی اخراجات اور مالی نظم و ضبط پر اہم بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ حکومتی اخراجات اور بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔

نئے مالی سال کے لیے ٹیکس اصلاحات پر بھی آئی ایم ایف سے مشاورت ہوگی۔ اس دوران عالمی  مالیاتی ادارے کے وفد کے ساتھ معاشی اہداف اور ریونیو بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔

Load Next Story