پنکی پنجاب میں بھی منشیات فراہم کرتی تھی، ڈرگ ڈیلر سے متعلق اہم انکشافات

پنکی کراچی سے لاہور فرار ہوگئی تھی اور اس دوران پنکی قانون نافذ کرنے والےاداروں کی ایف آئی آرمیں مسلسل اشتہاری رہی

مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی پر7 سال قبل منشیات فروشی کا مقدمہ درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق انمول عرف پنکی پر 2019 میں منشیات فروشی کے الزام میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملزمہ پاکستان میں منشیات فروشی کےنیٹ ورک چلاتی ہے، ایف آئی آر اندراج کے بعد پنکی کراچی سے لاہور فرار ہوگئی تھی اور اس دوران پنکی قانون نافذ کرنے والےاداروں کی ایف آئی آرمیں مسلسل اشتہاری رہی۔

ذرائع کے مطابق پنکی کراچی اور لاہورکےعلاوہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرگ پیڈلرکےطورپرکام کرتی رہی، پنکی کا زیادہ ترحدف شہر کے پوش علاقوں کی نجی پارٹیوں میں منشیات کی سپلائی رہی۔

ذرائع کے مطابق پنکی کا گینگ مختلف تدریسی اداروں میں بھی پنکی کا نیٹ ورک ڈرگ سپلائی میں ملوث رہا ہے۔

Load Next Story