وزیراعلیٰ کے پی کا حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم
فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے احتجاجی دھرنا ختم کرتے ہوئے حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے قریب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ میڈیا گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ آج بھی بانی پی ٹی آئی کی فیملی، پارلیمنٹرینز اور ذاتی ڈاکٹر کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کی آمد کے باوجود رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت خصوصاً آنکھوں کے مسئلے پر شدید تشویش پائی جاتی ہے لیکن حکومت علاج اور اسپتال منتقلی کی اجازت نہیں دے رہی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر فیملی اور ذاتی ڈاکٹر کی نگرانی میں اسپتال منتقل کیا جائے۔
سہیل آفریدی نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال نہ بدلی تو آئندہ منگل کو زیادہ سخت رویے کے ساتھ دوبارہ اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔