بیرونِ ملک میڈیکل تعلیم کے لیے پی ایم اینڈ ڈی سی میں رجسٹریشن لازمی قرار

بیرونِ ملک روانگی سے قبل طلباء اس امر کی تصدیق کریں گے، کمیٹی

اسلام آباد:

بیرونِ ملک میڈیکل و ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے سے قبل طلبہ کے لیے پی ایم اینڈ ڈی سی میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی۔

میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور پوسٹ گریجویٹ اہلیتوں کی ایکریڈیٹیشن سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیرونِ ملک میڈیکل یا ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند تمام طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ (MDCAT) امتحان میں کامیابی حاصل کرنا اور بیرونِ ملک روانگی سے قبل پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگی۔

کمیٹی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ طلبہ داخلہ لینے سے قبل اس امر کی تصدیق کریں کہ متعلقہ غیر ملکی میڈیکل ادارہ پی ایم اینڈ ڈی سی کی منظور شدہ غیر ملکی اداروں کی فہرست میں شامل ہے۔

متعلقہ

Load Next Story