کراچی: منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی منظور

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے ملزمہ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی تھی

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کا 3 روز کا جسمانی ریمانڈ مل گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے ملزمہ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی تھی، ملزمہ کو آج دوبارہ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کہ عدالت کے روبرو آج ملزمہ کے جسمانی ریماند کی دوبارہ استدعا کی گئی، جس پر عدالت نے  ملزمہ کا 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ جسمانی ریمانڈ کی منظوری کے بعد پولیس ملزمہ کو عدالت سے لیکر روانہ ہو گئی۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ انمول عرف پنکی پر ماضی میں درج مقدمات کی تفصیلات بھی اکٹھی کرلی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے آج کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کا دعویٰ ہےکہ ملزمہ انمول عرف پنکی سے پستول،کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد کی گئیں۔

پولیس کے مطابق انتہائی مطلوب اور 10 مقدمات میں مفرور ملزمہ شہر میں منشیات ڈیلنگ و سپلائی کے نیٹ ورک کو آپریٹ کررہی تھی۔

ملزمہ آن لائن منشیات کو مخصوص رائیڈرز کے ذریعے سپلائی کرتی تھی، اس کے علاوہ وہ خواتین رائیڈرز کا بھی استعمال کرتی تھی۔

Load Next Story