گینگ وار کے ملزمان اب بھی بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ کی فروخت کے کاروبار میں ملوث

موجودہ ایس ایس پی کیماڑی کی تعیناتی کے بعد منشیات فروشوں نے اپنے کاروبار کو محدود کر دیا

میوہ  شاہ قبرستان اور پرانا گولیمار میں گینگ وار کے ملزمان اب بھی بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ کی فروخت کا کاروبار کر رہے ہیں ، منشیات فروشوں کو ڈسٹرکٹ کیماڑی کرتا دھرتا سابقہ پولیس افسران و اہلکاروں کی اب بھی پشت پناہی حاصل ہے ، موجودہ ایس ایس پی کیماڑی کی تعیناتی کے بعد منشیات فروشوں نے اپنے کاروبار کو محدود کر دیا۔

میوہ  شاہ قبرستان اور پرانا گولیمار میں گینگ وار کے ملزمان اب بھی بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ کی فروخت کا کاروبار کر رہے ہیں ، منشیات فروشوں کو ڈسٹرکٹ کیماڑی کرتا دھرتا سابقہ پولیس افسران و اہلکاروں کی اب بھی پشت پناہی حاصل ہے ، موجودہ ایس ایس پی کیماڑی کی تعیناتی کے بعد منشیات فروشوں نے اپنے کاروبار کو محدود کر دیا۔

ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاک کالونی تھانے کی حدود ریکسر حسن اولیا ولیج میں ڈٓاکٹر کے کلینک میں صفائی کا کام کرنے والے کے قتل میں منشیات فروشوں کا ہاتھ ہے.

مقتول محمد علی کو لیاری گینگ وار سے شہرت پانے والے ارشد پپو کے بھانجے بلال پپو گروپ نے مخبری کے شبہ میں قتل کیا ہے، بلال پپو گروپ کو شبہ تھا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب حساس ادارے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ان کے جو تین کارندے ریاض بلوچ ، محمد صابر اور شاہ محمد کو گرفتار کیا تھا اس کی مخبری مقتول محمد علی نے کی تھی.

ذارئع نے بتایا کہ گینگ وار کے ملزمان اب بھی پاک کالونی تھانے کی حدود میں منشیات اور اسلحہ کی فروخت کر رہے ہیں ، منشیات کا استعمال کرنے والے سیکڑوں لوگ میوہ شاہ قبرستان اور پرانا گولیمار میں لائن لگا کر خریداری کر رہے ہیں.

ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ایس ایس پی کی تعیناتی کے بعد منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا تاہم گینگ وار کے ملزمان کے خوف سے پاک کالونی تھانے کی موجودہ پولیس منشیات فروشوں کے علاقے میں جانے سے گریز کرتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بلال پپو گروپ میں اس کا بھائی شاکر اہم کردار ادا کر رہا ہے جبکہ اس کے دیگر کمانڈروں میں یعقوب عرف ماما اور دیگر اب بھی میوہ شاہ قبرستان میں منشیات اور اسلحہ کی فروخت کا نیٹ ورک آپریٹ کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مزکورہ گروپ سے پاک کالونی اور کیماڑی کے سابقہ کرتا دھرتا پولیس افسران و اہلکار اب بھی مبینہ طور پر بھتہ وصول کر رہے ہیں جبکہ پاک کالونی کے ہی علاقے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب منور عرف منو ، شیریں بیکری کے پاس کاشف سندھی اپنے دیگر کارندوں سمیر ، شاہ زیب ، ارشد چھوٹا ، حسیب مٹھو اور شہزاد کے ہمراہ اپنا منشیات کا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔

لیاری مرزا آدم خان روڈ کے اوپر سے گزرنے والی لیاری ایکسپریس وے پر بھی ٹائمنگ سے منشیات فروخت کی جات ہے جہاں سے پوش علاقوں کے رہائش پزیر افراد منشیات فروشوں سے فون پر رابطہ کر کے آتے ہیں اور چند لمحوں میں خریدار کر کے ماڑی پور روڈ سے واپس چلے جاتے ہیں۔

Load Next Story