کراچی: یونیورسٹی کے قریب چلتی لائن سے بجلی کا تار کاٹنے ہوئے ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق
مائی کلاچی روڈ نجی یونیورسٹی کے قریب چلتی لائن سے بجلی کا تار کاٹنے ہوئے ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود مائی کلاچی روڈ نجی کالج کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے 30 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول سپتال منتقل کی گئی۔
پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا جو بجلی کی چلتی لائن سے تار چوری کرنے کے لیے کاٹنے کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا ہے ، متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔
ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش شناخت ورثا کے لیے چھیپا سردخانے منتقل کر دی گئی۔