سینمائوں کو منظم منصوبہ بندی کے تحت جلایاگیا
سینمائوں کی از سر نو تعمیر حکومت کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں،،ندیم مانڈوی والا
سینمائوں کو منظم منصوبہ بندی کے تحت جلایا گیا. فوٹو: ایکسپریس
ISLAMABAD:
یوم عشق رسولؐ کے موقع پر گستاخہ فلم کیخلاف احتجاج کے موقع پر سینمائوں کو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت نذر آتش کیا گیا ہے۔
شرپسند اپنے گھروں سے اس کی تیاری کرکے آئے تھے ان کے پاس سینمائوں کوجلانے اور توڑ پھوڑ کے اوزار ،آگ لگانے والا کیمیکل سب کچھ موجود تھا انھوں نے نہ صرف سینمائوں کو آگ لگائی بلکہ قیمتی سامان بھی لوٹ کر لے گئے۔
پولیس اہلکار اس موقع پر تماشا دیکھتے رہے، ہم نے حکومت کو متعدد بار اس بارے میں اطلاع دی کہ ہمارے سینماحساس علاقے میں واقع ہیں جہاں آئے دن جلوس،ریلیاں نکلتی رہتی ہیں ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
لیکن اس پر کبھی توجہ نہیں دی گئی ہمارے سینمائوں پر متعدد بار حملے کیے گئے لیکن ہم نے اس کے باجود عوام کو تفریح فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا،یہ بات پاکستان فلم ایگزیبیٹر ایسوسی ایشن سائوتھ زون کے چیئرمین ندیم مانڈوی والا نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ندیم مانڈوی والا نے کہا پراپرٹی تو ہماری جلائی گئی ہے۔
لیکن اس کا اصل نقصان ان لاکھوں افراد کو ہوا ہے جو ان سینمائوں میں روز آنہ آکر فلمیں دیکھتے تھے ان سے تفریح کاحق چھین لیا گیا، سینمائوں کو پہنچنے والے نقصان کو جائزہ لینے کے لیے ایک کمیشن بنایا جائے،حکومت سینما انڈسٹری کے ہونے والے نقصان پر فوری توجہ دے،سینمائوں کی تعمیر حکومت کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔