کوکین ڈیلر پنکی کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر آگئی، ہوشربا انکشافات
کوکین کوئن انمول عرف پنکی کے دوران تفتیش سنسی خیزانکشافات پرمبنی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، پنکی نے انکشاف کیا کہ رانا ناصراوررانا اکرم سابقہ شوہرہیں۔
رپورٹ کے مطابق انمول عرف پنکی 1995 میں کراچی میں پیدا ہوئی اورابتدائی تعلیم گورنمنٹ گرلز اسکول سہراب گوٹھ کراچی سے حاصل کی، ماڈلنگ اوراداکاری کےشوق میں12 سال کی عمر میں 2006 میں لاہورمنتقل ہوئی۔
انمول پنکی نے دوران تفتیش انکشاف کیا اس کی مینارپاکستان پرعاشی نامی لڑکی سے ملاقات ہوئی، بعد میں اسی کے ساتھ رہنے لگی،تحقیقات کے دوران پنکی نے بتایا وہ ماڈلنگ اوراداکاری کے لیے فلموں کے ڈائریکٹرزکے دفاترجاتی رہی۔
رانا ناصر لاہور کا بدنام زمانہ منشیات فروش ہےرانا ناصر نے مجھے اپنے منشیات فروش گینک کا حصہ بنایا کچھ عرصے کے بعد ناصر سے شادی کرلی رانا ناصر کے ذریعے ہی اس کے گروپ ممبربوبی اورکرن سےملاقات ہوئی۔
پنکی نے انکشاف کیا کہ کرن نامی خاتون نے سیاہ فام افریقی باشندے سے شادی کررکھی ہے کرن کا سیاہ فام افریقی شوہرخالص کوکین پاکستان اسمگل کرتا تھا۔
پنکی نے اعتراف کیا کہ 2024 میں سی آئی اے لاہورکے ہاتھوں گرفتار ہوئی رانا ناصر کے لیے کام کے دوران منشیات بریف کیس میں رکھ کر کراچی کے اقبال عرف بالا کو پہنچاتی تھی۔
رانا ناصرکا نیٹ ورک راولپنڈی،لاہوراورکراچی تک پھیلا ہوا ہےاس نے ہی مجھے کراچی کا انچارج بنایا، پنکی نے دوران تفتیش انکشاف کہا کہ رانا ناصر سے علیحدگی کے بعد منشیات کی سپلائی کیلئے خاتون کو ملازم رکھا۔
میری ملازمہ لاہورسے کراچی کے لیے ایک ٹرپ کا 50 ہزارروپے وصول کرتی تھی لاہورکی انعم عرف انا بھی خالص کوکین سپلائی کرتی ہے۔
پنکی نے انکشاف کیا کہ میں کیٹامائن میتھ ،لائڈوکین اورایپی کیڈ نامی کیمیکلز خالص کوکین میں ملاتی تھی، پنکی نے بتایا کہ ان سے کراچی کے لیے7رائڈرزپرمشتمل نیٹ ورک بنایا ہوا تھا۔
چاررائڈرزگرفتار ہوئے اوربعد میں کام چھوڑ دیاعاقب،اعزازاورحمزہ نامی رائڈرزاب بھی کام کررہے ہیں پیسوں کے لین دین کے لیے سمیر نامی شخص کے نام پربینک اکاؤنٹ کھولا۔