لبنان؛ حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی فوج کا ایک اور فوجی ہلاک

لبنان میں رواں برس مارچ سے جاری جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 19 ہوگئی

مارچ سے اب تک لبنان میں حزب اللہ کے حملوں میں 19 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں

لبنان کے جنوبی علاقے حزب اللہ کے مارٹر حملے میں اسرائیلی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا جس کی شناخت 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ نیگیو ڈیگن کے نام سے ہوئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اپریل میں امریکی ثالث میں ہونے والی اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے باوجود سرحدی جھڑپیں اور راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حزب اللہ کے مارٹر شیل لگنے سے ہلاک ہونے والا اہلکار گولانی بریگیڈ کی 12ویں بٹالین میں تعینات تھا جو لبنان میں حزب اللہ کے خلاف عسکری کارروائیوں کے لیے مختص ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حزب اللہ نے یہ حملہ جمعرات کی رات جنوبی لبنان کے ایک دیہات میں اس وقت کیا جب فوجی ٹیم سرچ آپریشن کررہی تھی۔ مارٹر گولہ لگنے سے اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔

Load Next Story