عزالدین اسرائیلی حملے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت شہید؛ نماز جنازہ میں پورا شہر امڈ آیا

عزالدین الحداد کی نماز جنازہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی

حماس نے اسرائیلی حملے میں عزالدین الحداد کی شہادت کی تصدیق کردی؛ نماز جنازہ بھی ادا

حماس نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں تنظیم کے سربراہ اور القسام بریگیڈ کے کمانڈر عزالدین الحداد اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ شہید ہوگئے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی مساجد سے اپنے دلیر اور بہادر سپوت کی شہادت کے اعلانات کیے گئے جس کے بعد فلسطینیوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور شدید نعرے بازی کی گئی۔

حماس رہنما کی لاش کو تنظیم کے پرچم میں لپیٹا گیا جس پر کلمہ طیبہ تحریر تھا اور قافلے کی صورت میں میتوں کو پہلے اسپتال اور پھر مسجد اقصیٰ پہنچایا گیا جہاں ہزاروں سوگواروں نے نماز جنازہ ادا کی۔

Load Next Story