آسٹریلیا میں 13 فٹ لمبی شارک کے حملے میں ایک شخص ہلاک

آسٹریلیا کے علاوہ امریکا، جنوبی افریقا اور برازیل میں شارک کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے

آسٹریلیا میں شارک کے حملے میں ایک غوطہ خور ہلاک

آسٹریلیا میں سفید شارک نے سمندر میں سرفنگ کرنے والے ایک شخص پر حملہ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہولناک واقعہ مغربی آسٹریلیا میں مشہور سیاحتی مقام روٹنیسٹ کے شمال مغرب میں پیش آیا جب 32 فٹ لمبی گریٹ وائٹ شارک نے تیراک پر حملہ کردیا۔

خیال رہے کہ روٹنیسٹ آئی لینڈ سفید ریت والے ساحلوں، سیاحت، سرفنگ اور غوطہ خوری کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے اور ہر سال ہزاروں سیاح یہاں آتے ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے شدید زخمی حالت میں غوطہ خور کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اس نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

آسٹریلیا کے محکمہ برائے پرائمری انڈسٹریز اینڈ ریجنل ڈیولپمنٹ نے تصدیق کی کہ حملہ عظیم سفید شارک نے کیا۔

حکام نے عوام کو علاقے کے سمندری پانیوں میں غیرمعمولی احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

آسٹریلیا دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں شارک حملوں کی تعداد نسبتاً زیادہ دیکھی جاتی ہے۔ سرکاری اور تحقیقی ریکارڈز کے مطابق1791 سے اب تک آسٹریلیا میں شارک حملوں کے تقریباً 1,300 واقعات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

آسٹریلیا کے علاوہ امریکا، جنوبی افریقا، برازیل میں بھی ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ دنیا بھر میں ہر سال اوسطاً 70 سے 100 کے درمیان شارک کے حملے رپورٹ ہوتے ہیں۔ تاہم سب ہی جان لیوا نہیں تھے۔

 

Load Next Story