سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید بڑھ گئی
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 2 روزہ وقفے کے بعد آج فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 548ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کے اضافے سے 4لاکھ 77ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 772روپے کے اضافے سے 4لاکھ 9 ہزار 89روپے کی سطح پر آگئی۔
علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 26سینٹس کے اضافے سے 76ڈالر 15سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 26روپے کے اضافے سے 8ہزار 99روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کے اضافے سے 6ہزار 943روپے کی سطح پر آگئی ہے۔