خلیجی ممالک سے کتنے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

تین سال میں سات خلیجی ممالک سے پاکستانی مزدوروں کی 9233 شکایات بھی موصول ہوئیں، سرکاری دستاویز

فوٹوفائل

اسلام آباد:

وزارت داخلہ نے گزشتہ پانچ برس میں خلیجی ممالک سے بے دخل پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔

سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ خلیجی ممالک سے گزشتہ پانچ برس کے دوران 1 لاکھ 64 ہزار 788 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا، سعودی عرب سے پانچ برس میں 1 لاکھ 8 ہزار 29 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

اسی طرح پانچ برس کے دوران متحدہ عرب امارات سے 40 ہزار 497، عمان سے 9 ہزار 814 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، قطر سے 2 ہزار 971، بحرین سے 2 ہزار 779 پاکستانیوں کو اور کویت سے 698 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

تین سال میں سات خلیجی ممالک سے پاکستانی مزدوروں کی 9233 شکایات موصول

قومی اسمبلی میں اس حوالے سے سرکاری دستاویز پیش کی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ صرف تین سال میں سات خلیجی ممالک سے پاکستانی مزدوروں کی 9233 شکایات موصول ہوئیں، صرف سعودی عرب سے 5321 پاکستانی محنت کشوں کی شکایات موصول ہوئیں۔

سرکاری دستاویز کے مطابق دوسرے نمبر متحدہ عرب امارات رہا جہاں سے  1310 پاکستانیوں کی شکایات موصول ہوئیں۔

اسی طرح  قطر سے 677 پاکستانیوں کی شکایات موصول ہوئیں، عمان سے 404 پاکستانی، کویت سے 539 پاکستانی، بحرین سے 850 پاکستانی، عراق سے 132 پاکستانیوں کی شکایات موصول ہوئیں۔

Load Next Story