کراچی: 5 سالہ کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

ملزم 36 سالہ ثنا اللہ کو گرفتار کرکے اس کےخلاف متاثرہ بچی کے والد امجد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا

موچکو پولیس نے پانچ سالہ کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کوگرفتارکرکے اس کےخلاف متاثرہ بچی کے والد امجد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے پانچ سالہ کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم 36 سالہ ثنا اللہ کو گرفتار کرکے اس کےخلاف متاثرہ بچی کے والد امجد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلی۔

ایس ایچ او موچکو سہیل فاروق کے مطابق کمسن بچی کو زیادتی کی نشانہ بنانے کا واقعہ کچیلا گوٹھ غوثیہ مسجد کے قریب پیش آیا،گرفتار ملزم متاثرہ بچی کا پڑوسی ہے۔

ایس ایچ او نے بتایاکہ ڈاکٹرز نے بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی جس پر ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

Load Next Story