بلدیاتی نظام پر تنقید کرنیوالے2001کے نظام کا حصہ رہے
آرڈیننس میں خامیاں ہیں تو اعتراض کرنے والی جماعتیں اسمبلی میں بہتر ترامیم پیش کریں۔
اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کا آرڈیننس حتمی نہیں ہے۔ ۔ فوٹو: ایکسپریس
اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کا آرڈیننس حتمی نہیں ہے۔
تاہم آرڈیننس میں اگر خامیاں ہیں تو اعتراض کرنے والی اتحادی جماعتیں اسمبلی میں آرڈیننس میں بہتر ترامیم کرکے آرڈیننس کو بل کی صورت میں منظور کرسکتی ہیں۔
مسلم لیگ فنکشنل، اے این پی سمیت اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کرنے والی جماعتوں کی جانب سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی نشستیں الاٹ کرنے کے متعلق ابھی تک کوئی بھی درخواست میرے سامنے نہیں آئی ہے۔
صدر آصف زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی سے عیادت کرنے ان کے گھر گئے تھے تاہم ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو اہم ذمے داری ملنے کی باتیں قبل ازوقت ہیں، وہ پیر کو دفتر میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔
نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے آرڈیننس پر اعتراض اور تنقید کرنیوالے خود جنرل مشرف کے2001کے بلدیاتی نظام کا حصہ رہے اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا۔
جبکہ حیدر شاہانی تو اس وقت ٹائون ناظم منتخب ہوکر آئے اور اس وقت کراچی اور سندھ کے دیگر اضلاع میں الگ الگ نظام تھا، سندھ اسمبلی سیشن میں نہیں تھی اس لیے آرڈیننس رات کو جاری کیا گیا۔