ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس، ملزم کو سزائے موت، 25 لاکھ روپے جرمانہ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ثنا یوسف قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

فوٹو: فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں الزام ثابت ہونے پر مجرم عمر حیات کو سزائے موت کا حکم سنا دیا اور مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 21 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ثنا یوسف قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا اور عدالت نے  قتل کے الزام میں سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا،  ڈکیتی کی دفعہ کے تحت 10 سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

عدالت نے ملزم کو جھوٹے بیانات کی دفعہ 499 میں بھی 10 سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے، مجرم عمر حیات کو مجموعی طور پر 21 سال قید اور 25 لاکھ روپیہ جرمانہ عائد کیا، مجرم عمر حیات کو قید کے ساتھ سزائے موت کی بھی سزا سنائی گئی۔

فیصلہ سننے کے بعد ثنا یوسف کی والدہ اور والد نے اطمینان کا اظہار کیا۔

عدالت کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے کے بعد پولیس نے مجرم کا سر کپڑے سے ڈھانپ کر وہاں سے اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہوگئی۔

یاد رہے کہ 2 جون 2025 کو ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو اسلام آبادمیں ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا تھا اور بعد ازاں ملزم کو جڑانوالہ سے گرفتار کیا گیا تھا، مقدمے میں مجموعی طور استغاثہ کے 27 گواہ پیش ہوئے۔

Load Next Story