جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی
ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو 35 منٹ جاری رہی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے صحت کے حوالے سے گفتگو کی
فوٹو: فائل
اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی۔
ایکسپریس نیوز کو جیل ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کے دن بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی۔
یہ ملاقات کانفرنس روم میں تقریباً 35 منٹ تک جاری رہی اور دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی کی آنکھ سمیت مکمل طبی معائنے،بشری بی بی کی صحت کے حوالے سے بات چیت کی۔