ایف بی آر کا تمام فیلڈ فارمشنز میں ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کا اعلان

دفاتر 23 اور 24 مئی 2026 کو ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے معمول کے مطابق کام کریں گے، ایف بی آر

فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فیلڈ فارمشنز میں ہفتہ وار تعطیل ختم کرکے ہفتہ اور اتوار کو تمام فیلڈ فارمشنز کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔

ایف بی آر سے جاری سرکلر کے مطابق فیلڈ فارمشنز بغیر چھٹی کے کھلے رہیں گے اور ٹیکس دہندگان معمول کے مطابق اپنے ٹیکس واجبات جمع کرواسکیں گے۔

سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے تمام ماتحت اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام بڑے ٹیکس دہندگان دفاتر (ایل ٹی اوز)، درمیانے ٹیکس دہندگان دفاتر (ایم ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر (سی ٹی اوز) اور علاقائی ٹیکس دفاتر (آر ٹی اوز) ہفتہ و اتوار 23 اور 24 مئی 2026 کو کھلے رہیں گے۔

مزید بتایا گیا کہ مذکورہ دفاتر 23 اور 24 مئی 2026 کو ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے معمول کے مطابق کام کریں گے۔

Load Next Story