حکمرانوں کی پشت پناہی سے دہشت گردی بڑھیاے پی سی
عوام نے سڑکوں پر نکل کر عشق مصطفیؐ کا ثبوت دیا ،محمد حسین محنتی اوردیگرکاخطاب.
مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے کراچی میں جاری دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کو حکومت کی مفاہمتی پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ فوٹو: فائل
مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے کراچی میں جاری دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کو حکومت کی مفاہمتی پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
کہا ہے کہ حکمرانوں کی پشت پناہی کے باعث دہشتگردی اورٹارگٹ کلنگ کو فروغ مل رہا ہے، دہشتگردوں اوربھتہ خوری کے خاتمے کیلیے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو مشترکہ حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔
ڈاکٹر پرویز محمود کے قاتلوںکو فی الفور گرفتار کیا جائے اوریوم عشق رسولؐ کے موقع پر گرفتار کیے جانیوالے افرادکو فی الفور رہا کیا جائے،ان خیالات کااظہار مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے جماعت اسلامی کراچی کے تحت'' ٹارگٹ کلنگ کراچی کا مستقل المیہ'' کے زیر عنوان ادارہ نورحق میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کانفرنس کی صدارت جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کی،اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری مسلم پرویز نے کہا کہ عوام نے سڑکوں پر نکل کر عشق مصطفیؐ کا ثبوت دیا ہے ' گرفتار کئے جانے والے افراد کو فی الفور رہا کیا جائے۔