لاہور؛ گھر میں ڈکیتی، ڈاکو نقدی، 40 تولہ سونا لوٹ کر فرار
فوٹو: فائل
لاہور کے علاقے کاہنہ میں واقع ایک گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی جہاں دو ڈاکوؤں نے اہل خانہ کویرغمال بنایا اور دو لاکھ لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور 40 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق دو مسلح ڈاکو شہری کے گھر میں داخل ہوئے، اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور دونوں ڈاکوؤں نے تسلی سے گھر کی الماریوں سے نقدی اور سونا جمع کیا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ واردات کے دوران ڈاکووں نے 40 تولے سونا اور دو لاکھ 50 ہزار نقدی لوٹ لی، واردات کے بعد دونوں ڈاکو موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔