پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹس کب اور کہاں سے حاصل کرسکتے ہیں؟
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز آج ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ٹکٹس کی آن لائن اور فزیکل فروخت دوپہر 3 بجے شروع ہوگی۔
شائقین آن لائن ٹکٹس پی سی بی کی ویب سائٹ سے خرید سکیں گے جبکہ فزیکل ٹکٹس ٹی سی ایس کے مخصوص متعین کردہ سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔
تینوں میچز کے لیے سب سے سستا ٹکٹ جنرل انکلوژر کا ہوگا جو 200 روپے میں دستیاب ہوگا۔
فرسٹ کلاس انکلوژر کا ٹکٹ 300 روپے، پریمیئم ٹکٹ 400 روپے، وی آئی پی 500 روپے جبکہ وی آئی پی نیو پویلین اور وی آئی پی گیلری کا ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوگا۔
🎟️ Ticket sales for Bank Alfalah Presents KFC Pakistan vs Australia ODI Series 2026 begin at 3pm today! 🇵🇰🇦🇺🏏
📢 Grab your tickets at https://t.co/r1Y5gXriiG or buy them from selected TCS Express Centres #TakraarKaTime | #PAKvAUS | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/K67qnK5GKo— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 22, 2026
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔