کراچی: اورنگی میں شہری کے قتل کا معمہ حل، سسر اور 2 سالے گرفتار

ملزمان نے فائرنگ کرکے 30 سے 35 سالہ فہد ولد ظہیر عباس کو قتل کیا تھا

فوٹو: فائل

اورنگی ٹاؤن تھانہ مومن آباد کے علاقے فرید کالونی میں پولیس نے شہری کے قتل کا معمہ 12 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں حل کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کرکے 30 سے 35 سالہ فہد ولد ظہیر عباس کو قتل کیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد و معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتول کی دوسری اہلیہ کا والد اور اس کے دو سالے شامل ہیں۔ مقتول کے والد ظہیر عباس کی مدعیت میں درج مقدمے میں تینوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت شبیر حسین ولد فقیر حسین، حاجی محمد ولد شیر حسین اور خیال محمد ولد شیر حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے کے محرکات بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Load Next Story