پاکستانی فائٹر شاہ زیب خان نے ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا

شاہ زیب خان نے فلپائن، چین اور قازقستان کے مضبوط حریفوں کے خلاف شاندار فتوحات حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی

پاکستانی فائٹر شاہ زیب خان نے تاشقند میں جاری ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شاہ زیب خان نے فلپائن، چین اور قازقستان کے مضبوط حریفوں کے خلاف شاندار فتوحات حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی،ایونٹ سعودی عرب میں  ہونے والے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز 2026 کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کی حیثیت  رکھتا ہے۔

شاہ زیب خان ایشین چیمپئن شپ اور ایم ایم اے ورلڈ چیمپئن شپ کے برانز میڈلسٹ رہ چکے ہیں،پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ذوالفقار علی نےتوقع ظاہر کی ہے کہ  شاہ زیب خان  فائنل میں بھی کامیابی کے ساتھ  پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر قومی پرچم بلند کریں گے۔

Load Next Story