نشے کیلیے قربانی کا جانور چرا کر مہنگے داموں بیچنے والا ملزم گرفتار

پشاور پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا

فوٹو ایکسپریس نیوز

پشاور کے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں شہری کے قربانی کے جانور کی چوری کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق شہری نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کا قربانی کے لیے خریدا گیا بیل نامعلوم ملزم چوری کرکے لے گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کیں اور جدید تفتیشی طریقوں کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم آئس کے نشے کا عادی ہے اور نشے کی لت پوری کرنے کے لیے اس نے قربانی کا جانور چوری کیا۔ ملزم نے چوری شدہ بیل کو اونے پونے داموں فروخت بھی کر دیا تھا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

Load Next Story