چین میں کوئلے کی کان خوفناک دھماکے میں بیٹھ گئی؛ 82 ہلاکتیں

دھماکے کے بعد 247 کان کن میں سے 100 کو کان کن کو بچالیا گیا، 128 کو اسپتال منتقل کیا گیا اور 82 لاشیں ملی ہیں

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے میں 82 افراد ہلاک

چین کے شمالی صوبے میں واقع کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 82 کان کن ہلاک جبکہ متعدد لاپتا ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کے وقت کوئلے کی کان میں 247 کان کن موجود تھے۔ دھماکے کےفوری بعد سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران کوئلے کی کان سے 100 سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 128 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت زہریلی گیس کے باعث غیر ہوگئی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی خطرناک حد تک موجودگی سامنے آئی ہے جو دھماکے کی ممکنہ وجہ بھی ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ چین میں کوئلے کی کانوں میں بڑے حادثات کی طویل تاریخ رہی ہے۔ 2009 میں شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ کی ایک کان میں دھماکے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اسی طرح 2023 میں اندرونِ منگولیا کی اوپن پٹ کان کے انہدام میں 53 کان کن مارے گئے تھے۔

 

Load Next Story