کراچی میں قربانی کا جانور چوری، ویڈیو سامنے آگئی

ویڈیو میں دو ملزمان کو بچھڑا کھول کر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

کراچی:

نارتھ کراچی میں لاکھوں روپے مالیت کا قربانی کا جانور چوری کرلیا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

ایکسپریس کے مطابق عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی شہرمیں قربانی کے جانوروں کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، شہری لاکھوں روپے مالیت کے جانوروں سے محروم ہونے لگے، نارتھ کراچی سیکٹر 8 میں نامعلوم ملزمان قربانی کا جانور چوری کرکے فرار ہوگئے۔

جانور چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دو ملزمان کو بچھڑا کھول کر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان گھر کے باہر بندھا بچھڑا کھول کر فرار ہوگئے، ملزمان رسی کھول کر جانور ساتھ لے جانے لگے تو بچھڑا مزاحمت کرتا رہا تاہم مزاحمت کے باوجود ملزمان جانور لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

Load Next Story