’میرا کرکٹ سے اعتبار ہی اٹھ گیا‘ مصباح کی اننگ پر سعید انور کے تاریخی الفاظ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ میچ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کرنے کے بعد کی دلچسپ کہانی بیان کردی ۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے بتایا کہ اسٹیو اسمتھ مجھے دو مرتبہ آؤٹ کر چکا تھا میرے ذہن میں تھا کہ اس سے کیسے آؤٹ ہوگیا ، اب دوسرے میچ میں یہ سامنے آئے گا تو حساب برابر کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ اس نے مجھے اس میچ میں بھی شروع میں ہی آؤٹ کر دیا تھا لیکن پیٹر سڈل نے کیچ ڈراپ کر دیا۔
مصباح نے بتایا کہ جب بیٹنگ کے لیے گیا تو بولنگ اسمتھ ہی کر رہا تھا لیکن رنز کرنے تھے تو میں نے مارنا شروع کیا اور ریکارڈ بن گیا جس کا مجھے علم ہی نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ریکارڈ بننے کے بعد سعید انور نے کال کی اور کہا کہ مبارک ہو مجھے پتہ چلا ہے کہ تم نے ویوین رچرڈز کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
مصباح نے مزید بتایا کہ سعید بھائی نے مذاق میں یہ بھی کہا کہ میرا تو کرکٹ سے اعتبار ہی اٹھ گیا ہے، آج میں نے واقعی یہ بات مان لی ہے کہ کرکٹ بائے چانس ہے۔
Misbah-ul-Haq shares a funny story about the fastest Test hundred record:
“I received a call from Saeed Anwar congratulating me, who said, ‘I’ve lost faith in cricket now. I have acknolwedged that cricket is by chance if you’ve levelled Viv Richards record!”😂😂
[Zalmi Tv] https://t.co/yjK4DscPhj pic.twitter.com/rIIAf9plLZ— Pavilion Post (@CricinsightsX) May 23, 2026
واضح رہے کہ مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف 56 گیندوں پر سنچری بناکر ویسٹ انڈین لیجنڈ ویوین رچرڈز کا ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا تھا۔