کراچی: کیماڑی میں نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل، واردات ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ نکلی
فوٹو: فائل
کیماڑی میں نوجوان کے قتل کی واردات ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا شاخسانہ نکلی۔
کیماڑی انویسٹی گیشن پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی مسرور احمد جتوئی کے مطابق گزشتہ ماہ سائٹ ایریا کے علاقے میں نوجوان احمد گل کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، ابتدائی طورپر واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف سائٹ بی تھانے میں درج کیا گیا تھا، واقعہ کی تفتیش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور تکنیکی بنیادوں پر قتل کا معمہ حل کیا گیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی کے مطابق قتل ڈکیتی میں مزاحمت کا شاخسانہ نکلا، مقتول کوچھینا جھپٹی کے دوران قتل کیا گیا تھا، گرفتارملزم سے مقتول کا چھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت ناہید علی کے نام سے کی گئی، ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔