نقیب اللہ قتل کیس؛ سابق ایس ایس پی راؤ انوار کیخلاف کیس میں پیشرفت

عدالت نے اپیلوں کی مزید سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ملتوی کردی

نقیب اللہ ہمارا بچہ تھا اور ہم ریاست کو قتل عام کی اجازت نہیں دے سکتے، چیف جسٹس پاکستان؛ فوٹوفائل

کراچی:

نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے خلاف کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق مقتول کے بیٹے نے عدالت میں اپنا بیان حلفی جمع کرا دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملزمان کی بریت کیخلاف اپیلوں کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔

ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں ملزمان کی بریت کیخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی، جس میں مقتول نقیب اللہ محسود کے بیٹے عاطف نے بیان حلفی جمع کرادیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ میں کم عمر تھا میری والدہ معاشرتی روایت کے پاس کورٹ میں پیش نہیں ہوئیں۔ اس وجہ سے میرے دادا کے انتقال کے بعد میرے چاچا نے اپیلیں دائر ہیں۔

عدالت نے اپیلوں کی مزید سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر کے وکلا نے نقیب اللہ محسود کے قتل کیس کی اپیلیں بھائی کی جانب سے دائر کرنے پر اعتراض کیا تھا۔

قبل ازیں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر کو بری کردیا تھا، جس پر ملزمان کی بریت کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی گئیں تھیں۔

Load Next Story