پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کپتان مچل مارش ٹخنے کی انجری کے سبب سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
مچل مارش کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس ٹیم کی قیادت کریں گے۔
Major injury-forced shuffle for Australia as a new captain is named for the Pakistan ODIs 👀https://t.co/l1H7iCBujG
— ICC (@ICC) May 26, 2026
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی عیدالاضحیٰ منانے اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں اور اسکواڈ جمعرات کو دوبارہ راولپنڈی میں اکٹھا ہوگا۔